13 دسمبر، 2006، 11:00 PM

ہندوستانی

ہندوستانی وزیر اعظم جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں

ہندوستانی وزیر اعظم جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں

ہندوستان وزیراعظم من موہن سنگھ جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جاپانی اعلی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان وزیراعظم من موہن سنگھ جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جاپانی اعلی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے جاپان روانہ ہونے سے پہلے دہلی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس سفرمیں جاپانی وزیراعظم سے دونوں ممالک کے تعلقات میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں جن میں سیکورٹی‘ دہشت گردیتوانائی‘ ٹرانسپورٹ‘ سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت شامل ہیں تعاون پر مذاکرات کریں گےاطلاعات کے مطابق من موہن سنگھ نے کہا کہ وہ دورے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بننانے کی ضرورت پر زوردیں گےدورے میں ہندوستان وزیراعظم جاپانی بادشاہ سے ملاقات کرنے کے علاوہ جاپان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔کسی بھارتی وزیراعظم کا جاپان کا 5 سال بعد یہ پہلادورہ ہے

News ID 420979

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha